جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اورآرمی چیف سید عاصم منیر سے بڑا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کیلئے نہیں یہ حکمرانوں کے لئے فائدہ مندہے، اس لیے ہم نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی قانون کی عملداری نہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر پرائم منسٹر اور چیف آف آرمی سٹاف آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) بلائیں۔