لاہور میں ملتوی ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا نیا شیڈول جاری

لاہور میں ملتوی ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا نیا شیڈول جاری

لاہور میں سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 18اکتوبر کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ 18اکتوبر کو ملتوی ہونیوالا امتحان اب 18نومبر کو ہوگا۔

کراچی میں آئیڈیاز 2024 کی دفاعی نمائش، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا امکان

ان امتحانات میں فزکس، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس، فزکس (دوسری شفٹ)، جیوگرافی، ایگریکلچر اور نرسنگ کےامتحانات شامل ہیں۔ بورڈ حکام کا اس حوالے سے مزید بتانا تھا کہ تمام طلبہ و طالبات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ طلبا لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی نئی رول نمبر سلپس ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *