24 نومبر کو احتجاج لازمی ہوگا: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف

24 نومبر کو احتجاج لازمی ہوگا: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر صورت میں احتجاج ہوگا، اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی مشیر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر 24 نومبر کو مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں دھر دیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ مطالبات منوانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

جلسہ، احتجاج اور مارچ 24 نومبر کو لازمی ہوگا ۔ کے پی کےسے تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں جلسے کی مکمل تیاریاں جاری ہیں۔

اجلاس مارچ کی تیاریوں کیلئے کئے جا رہے ہیں، میٹنگز بھی کی جا رہی ہیں، 3 دنوں سے اجلاس جاری ہیں۔ ایم پی ایز، ایم این ایز اور تنظیمی رہنمائوں کے ساتھ میٹنگز اور مشاورتی بیٹھک ہو رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی پاکستان کی ایک معزز شہری ہیں، ان کا اپنا بیان ہے کہ عملی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی، صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی مشینری استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ پچھلے جلسے میں وزیراعلی موجود تھے اور کارکن بھی تھے، اسی لئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں ساتھ تھیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت اب احتجاج کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے قوم کو نکلنا ہوگا، اسد قیصر

میرا نہیں خیال کہ ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست پاکستانی سیاست پر کوئی بات کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری بات کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *