حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے قوم کو نکلنا ہوگا، اسد قیصر

حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے قوم کو نکلنا ہوگا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم میدان میں نکلے گی۔

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین عملاً معطل ہوچکا ہے اور نہ پارلیمان کی کوئی حیثیت باقی رہی ہے اور نہ عدالتوں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کو جیل میں رکھا گیا ہے، حالانکہ ان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں انہیں قید کیا جا سکے۔
اسد قیصر نے ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان پریشان ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہیں۔

چار مطالبات کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ہمارا تیسرا مطالبہ ملک میں آئین و قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے، اور چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ افغانستان کے ساتھ بند کی گئی تجارت کو بحال کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *