ملک میں ایک بار پھر موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتیں پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون اسمبلنگ یونٹس پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کیساتھ ایک میٹنگ میں پاکستان موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دفد نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق وفد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں اسمبل شدہ تمام موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کرنے سے انڈسٹری کو شدید دھچکا لگے گا۔
مزید پڑھیں: پرانی درآمدی گاڑیاں بھی مہنگی ہونے کا امکان
موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی 2020 کے تحت، 350 ڈالر تک کی قیمت والے فون سیٹ 18 فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، جب کہ اس قیمت کی حد سے اوپر کے سیٹ مکمل سیلز ٹیکس کے تابع ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے نوٹ کیا کہ زیادہ تر مقامی کمپنیاں اس قیمت کی حد کے اندر فون سیٹ اسمبل کرتی ہیں، جو ملک میں استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز کا تقریباً 55 فیصد ہے۔