پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

 اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کر رہی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں بھی بدستور ناقابل شکست رہی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنت کا آخری راؤنڈ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے 2 کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کرسکیں جب کہ اس دوران نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے 2 پنالٹی کارنر پر بھی گول کا موقع ضائع کیا۔ تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 میچ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کو کتنے رنز بنانےہونگے ؟یونس خان نے بتا دیا

جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اگلے 2 منٹ میں ہی میچ کو برابر کر دیا۔ محمد ابوبکر نے تیسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا اور نیوزی لینڈ کی برتری کو برابر کیا۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا مگر دونوں ٹیمیںگول کرنے میں ناکام رہیں۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔اس طرح پاکستان 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *