پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میچ کو جیتے کے لئے 200رنز کرنے ہوں گے 170والا اسکور اب نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوارن پاکستان کے سابق مایہ ناز بیٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ ضروی ہےکہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانےکی رفتار8 یا 9 رنز فی اوورز کرے تاکہ ٹیم اچھا ٹوٹل بناسکے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنا گیئر تبدیل کرنا ہوگا ۔ سابق کپتان کا مزیدکہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم ، فخر زمان اور محمدرضوان کو اگلے گیئر میں جانا ہوگا، آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کئے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں، اگر مڈل اوور میں بھی رنز کی رفتار ٹھیک رہے تو بہتر ہوتا ہے، اگرآپ 200 تک رنز نہیں کریں گے تو میچ بچا نہیں سکتے۔ 170
مزید پڑھیں:محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024جیتنے کیلئے پُر عزم
سے اب کام نہیں چلےگا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو آؤٹ آف باکس سوچنا ہوگا اور ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنی چاہیے ، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اس کا ساتھ دیں کیونکہ آؤٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جاسکتا۔ یونس خان نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے لئےکھیل کو واحد ذریعہ قرار دے دیا۔لیگ کرکٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ لیگ کھیلنے کےلیے پلیئرز کو خود کو فٹ رکھنا ضروری ہے۔