قاسم سوری کی کیس میں عدم پیشی ، سپریم کورٹ نے ٹوٹس جاری کر دیا

قاسم سوری کی  کیس میں عدم پیشی ، سپریم کورٹ نے ٹوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو الیکشن ٹربیونل کے نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل کیس میں عدم پیشی پر دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت کی جانب سے رہنما تحریک انصاف قاسم سوری کے پتے پر نوٹس بھیج دیا جسے ان کے بھائی نے وصول کیا ہے ۔ ان کے بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے وکیل نعیم بخاری سے پوچھا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر اعتراض تو نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس پر مجھے اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتورنہیں ہوسکتا، ہم قوم کی توقعات پر پورا اتر یں گے، آرمی چیف

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔ خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے حکم امتناع پر تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *