وزیراعظم کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعظم کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کےرکن اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری نیک خواہشات اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طحنون بن محمد النہیان کے کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ رب العزت اُنہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *