حکومت کی جانب سے عوام کو سرپرائز مل گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دی۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔ پیٹرول 5روپے 45پیسے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت 8روپے42پیسے فی لیٹر سستا، مٹی کا تیل 8روپے 74پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل5روپے 63پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے
دوسری جانب اوگرا کی جانب سے مئی کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں 11 روپے سے زائد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ملک کے کسی علاقے میں اوگرا کے اعلان کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی اوسط قیمت 300 روپے سے زائد چارج کی جا رہی ہے۔