تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

تیل اور گیس کے مزید نئے  ذخائر دریافت کر لیے گئے

ماڑی پیٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خوشخبری سنادی ۔

ماڑی پیٹرلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تیل اور گیس کی اس دریافت ابتدائی طور پر 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 1040 بیرل خام تیل کی حاصل کیاجائے گا ۔
اعلامیہ کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر کی دریافت کی گئی ہے، کنویں پر کام کا آغاز27جنوری میں شروع کیا گیا تھا کنویں کو 1ہزار ایک سو 36میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی نے نئے ذخائر کی دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔ قبل ازیں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے شروع میں ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع کنویں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔ نئی دریافت کے حوالے سے اوجی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی، نور ویسٹ کنواں نمبر ایک کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی، گیس کی اس نئی دریافت سے ملکی ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی جس سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ فروری میں بھی بلوچستاں کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ۔ گیس کی نئی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *