پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں جبکہ خصوصی بچوں کے لیے بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے بچوں کو مکمل طور پر سپورٹ کریں گے۔ میں خود بھی کھلاڑی ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ کھیلوں کو کس طرح فروغ دینا ہے۔ وفاق کیساتھ مالی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبے کے حق کے حوالے سے بات کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ میں وفاق سے خیبرپختونخوا کے وسائل کا حق مانگ رہا ہوں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہم خیالی سے نکل آئیں، میں ہر حال میں آپ سے پیسے لوں گا۔

 

مزید پڑھیں: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف مل گیا

 

 

وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوںکہ مجھے بلیک میل بند کرنا بند کرو اور سنی اتحاد کونسل کو اپنا حق دو۔ اب تو سنی اتحاد کونسل کی سیٹیں بھی اسمبلی میں آگئی ہیں۔ اب تو مخصوص نشستیں دے دینی چاہئیں۔ وزیراعلیٰ کا حالیہ دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں امن تھا، حالیہ بدامنی کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہے۔ وفاق سے کہتا ہو وارآن ٹیرر کے مد میں خیبرپختونخوا کے 460 ارب روپے جاری کئے جائیں۔جبکہ بجلی چوری میں خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام اگر بجلی کی چوری کر رہی ہے تو اس میں پیسکو کے اہلکار ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو چور نہ کہو۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے حق کے لیے ہر حد تک جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سےوفاق 300 ارب روپے تمباکو کی مد میں کما رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو صرف 5 روپے کلو منافع دیا جاتا ہے۔ ہم کوئی بھکاری نہیں کہ ان سےبھیک مانگیں۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *