بہاولپور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اس واقعے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے زیر حراست دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بال بال بچ گئی، ہلاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں زیر حراست دو دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، دونوں دہشت گردوں کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی )ٹیم بال بال بچ گئی، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھاکہ راستے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کی۔جس کے دوران و ہ دونوں ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا نیٹ ورک وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔ اس حملے کے لئے ہلاک دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی نیٹ ورک بھی تشکیل دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دوسرے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئےکوششیں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ ان کو گرفتار کرکے ہی دم لیں گے ۔ علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ اور دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے ۔