وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف مل گیا

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف مل گیا

الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل، پشاور ہائیکورٹ سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف مل گیا۔

وزیر اعلی کی درخواست پر سماعت ہائیکورٹ کے معزز ججز جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، علی امین گنڈپور کی جانب سے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواکابینہ میں ردوبدل؟ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اختیار مل گیا

دوران سماعت وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے 2022/23 گوشواروں کی وضاحت کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں پچھلے سالوں کی گوشواروں کی وضاحت مانگ جار رہی ہے، علی امین گنڈاپور وزیراعلی بن چکے ہیں، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں۔

سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے 2024 کے گوشوارروں میں ثاثہ جات کی وضاحت دی ہےجبکہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے وقت اثاثہ جات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تھی۔ ان سب کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس،خاور مانیکا اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عدالت کے دو رکنی بینچ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے وکیلوں کےدلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *