29 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

29 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا، جبکہ 26 سے 28 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، اور گجرات میں بارشیں ہوں گی، اور حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، اور ساہیوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےنے کسانوں کو گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھنے کی ترغیب دی، اور صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو موسم کی نئی صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ ہدایت کی کہ اگلے دس دن اہمیت حامل ہیں ، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی توجہ دی جائے۔

بلوچستان سے تباہی:

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں بارشوں کے مختلف حادثات میں مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں، اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پل بھی نقصان کی زد میں آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *