کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسزفرانسس اوگولاہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5 فوجی افسران بھی ہلاک ہوئے۔ ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا۔ صدر کی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اسٹیٹ ہاؤس سے یہ افسوسناک اعلان کیا۔صدر روٹو نے تصدیق کی ہے کہ’مجھے کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے‘۔ چیف آف ڈیفنس فورسزایلجیو ماراکویٹ اور ویسٹ پوکوٹ کاؤنٹیز کے درمیان کبین-چیپٹولیل بارڈر پر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *