اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایرانی حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کر دی

اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایرانی حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کر دی

اسرائیلی عوام نے ایرانی حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عبرابی یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 52فیصد اسرائیلی شہری ایرانی حملوں کا جواب دینے کے مخالف نکلے۔ ان افراد کے خیال میں اسرائیل کے اس عمل سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
جب 48فیصد ایرانی حملوں کا جواب دینے کے حامی افراد سے سوال کیا گیا کہ ایران کو کس سطح پر جواب دینا چاہئے تو ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سرزمین کو نشانہ بنایا جائےجبکہ ان میں سے ہر 3افراد نے کہا کہ ایرانی اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئے۔
اسی سروے میں ایک اور سوال کیا گیا کہ ایران اور اسرائیل میں سے زیادہ طاقتور ملک کون ہے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے 46فیصد اسرائیلی شہریوں نے کہا کہ اسرائیل ، ایران سے زیادہ طاقتور ملک ہے جبکہ 27فیصد کے خیال میں ایران ، اسرائیل سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔27فیصد افراد کا خیال تھا کہ دونوں ممالک ایک جیسی طاقت کے حامل ہیں۔
خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کی شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے تھے۔ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور ساتھ ہی گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *