سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا انتہائی مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20ڈالر کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد نئی قیمت 2ہزار391ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 4سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار57روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی گولڈمارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 49ہزار700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 14ہزار 77روپے ہوگئی۔

سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 16 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.24 ریال رہی۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 249.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 285.99 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.15 اور18 قیراط 214.49 ریال رہی ہے۔ 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,402.29، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔ مملکت میں ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *