پشاور کے خیبر میڈیکل تدریسی ہسپتال کے میڈیکل اے اور بی وارڈ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے باعث ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی ۔
ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل اے اور بی وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا جبکہ دیگر سامان جل گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ رات 4 بج کر 40منٹ پر پیش آیا ، جس وارڈ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے اس کی تزئین و آرائش ایک ماہ قبل کی گئی تھی جبکہ آگ لگنے وقت ہسپتال کے فائر ایکسٹیشن بھی کام نہیں کررہے تھے ۔
ذرائع کے (کے ٹی ایچ) کے میڈیکل بی وارڈ میں اچانک اگ بھڑک اٹھی تھی۔آگ لگنے کی فوری اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔