پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ، تمام میچوں کا شیڈول سامنے آگیا

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ،  تمام میچوں کا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 18 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاک نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ باقی دو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔  پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 اپریل کو ،دوسرا میچ 20 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ21 اپریل کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

چوتھا میچ 25 اپریل کو جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان اورفاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ رد ہم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔

ذرائع کابتا نا ہے کہ قیادت سےہٹائےگئے شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےپہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ لہٰذا شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈکےخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2ٹی ٹوئنٹی یچ کھیلیں گے۔علاوہ ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے متوقع بارشوں کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونی والی ٹی ٹوئنٹی سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بارش کی پیش گوئی کے باعث پاکستان کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *