برائلر گوشت کی قیمت 800 تک جا پہنچی

برائلر گوشت کی قیمت 800 تک جا پہنچی

لاہور، پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسہ جاری، چکن مزید 31 روپے مہنگا ہو گیا۔

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت31روپے اضافے سے697روپے  ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے ۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث مختلف مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت 770سے800روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *