حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی خوشخبری سنا دی

حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی خوشخبری سنا دی

حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف کی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری نے اعلان کیا کہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔ انہوں نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسےفی یونٹ کمی ہوئی، کمی ڈالر کے لحاظ سے سہہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی ہے، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے92 پیسے مقرر ہوئی، ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، پہلے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی جو کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت کا تعین کرتی ہے، نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کے لئے قیمت میں کمی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرق کو وصول نہ کرنے سے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے، نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے۔

بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی
بجلی چوری کے خاتمے کیلئے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے تمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے ہدایات جاری کر دیں اور بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے بجلی چوری کے خلاف کی جانے والی کوششیں ناکافی قرار دیدیں، انہوں نے کہا پاور ڈویژن ڈیٹا بجلی چوری کے اصل نقصانات کے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، تمام متعلقہ افسران بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگا کر سدباب کریں، ایس ڈی اوز اور تمام متعلقہ فیلڈ سٹاف کو اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا، تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ان سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کر کے وزارت میں جمع کرائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی، تادیبی کارروائیاں ہوں گی، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینےکیلئے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، ملازمت سے برخاست کرنے میں رکاوٹ بننے والے قوانین میں ترامیم ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *