وہ ممالک جہاں عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

وہ ممالک جہاں عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

دنیا کےکئی ممالک میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عید الفطر بروز بدھ منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

ان ممالک میں سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور ایران شامل ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر بروز بدھ منانے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشن گوئی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشن گوئی۔ سعودی عرب میں پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، کل بروز منگل 9 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہو گی، اس لیے سائنسی آلات کی مدد سے چاند دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے باعث ان علاقوں میں چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔

پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *