سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو منائی جائیگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو منائی جائیگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آیا، عیدالفطر بروز بدھ منائی جائیگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔ چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال 1445 ہجری ہوگی۔ خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکا امکان ظاہر کیا تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

جبکہ پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے۔ چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی جب کہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔تاہم پیر کو محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کل یعنی منگل کو خیبرپختونخوا میں مطلع مکمل صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ پہلے ہی کافی وثوق سے پیش گوئی کی تھی کہ منگل 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند دکھائی دے گا۔

وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 10 اپریل سے 12 اپریل تک بند رہیں گے۔ تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی عید کی سرکاری تعطیلات منائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *