شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)چھوڑنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کچھ عرصہ سیاست سے بریک لینے کے بعد اب نئی انٹری لینے جارہے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نئی سیاسی جماعت کے تحت بھرپورحصہ لیا جائیگا۔ شاہد خاقان عباسی نے یکم فروری 2023کو مسلم لیگ (ن)کا سینئر نائب صد ر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھااور گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی منظر نامے پر غائب رہے۔ انہوں نے 8فروری کے انتخابات میں بھی خود حصہ نہیں لیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن اتنا متنازع الیکشن بن گیا ہے جو ملک کو نقصان پہنچائے گا کیونکہ جب لوگوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ جائے تو نقصان ہی ہوتا ہے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا الیکشن کا یہ حال ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں، حل صرف یہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہو رہی، موجودہ انتخابی مہم میں بھی پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی سابق وزیراعظم کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *