عید الفطربروز بدھ کو ہوگی، مصری فلکیاتی مرکز

عید الفطربروز بدھ کو ہوگی، مصری فلکیاتی مرکز

مصرمیں فلکیات کے ادارے نے ملک میں عید الفطر کی تاریخ کا تعین کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصرمیں عیدالفطربدھ کو ہوگی تاہم دوسرے عرب ممالک میں منگل کو چاند نظرنہیں آئےگا۔

فلکیاتی مرکزنے اتوار کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ شوال کا چاند 8 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک بہ روز پیرقاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک آٹھ بج کر 22 منٹ پر پیدا ہو گا۔العربیہ اردو کے مطابق  انہوں نے وضاحت کی کہ “اس دن قاہرہ اور عرب دارالحکومتوں کی اکثریت میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال پیدا نہیں ہوا ہوگا کیونکہ چاند قاہرہ اور باقی گورنری میں غروب آفتاب سے تقریباً 10 منٹ پہلے پرانے ہلال کے مرحلے میں غروب ہوتا ہے۔مرکزنے بتایا کہ “اس طرح منگل کو رمضان کا مہینہ مکمل ہو رہا ہے اور بدھ کو عید الفطر کا پہلا دن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پیر 11 مارچ 2024 مصر میں رمضان کا پہلا دن ہے اور یہ 30 دن تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد مصری فتاویٰ ہاؤس نے 10 مارچ بروز اتوار غروب آفتاب کے بعد ماہ رمضان کے چاند کے ظاہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہے۔ دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے مملکت میں شوال کا چاند آج 8 اپریل کو دیکھا جائے گا۔ کوئی شخص دیکھے تو اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *