سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا جبکہ یہ یورپ اور امریکا سمیت کئی دیگر ممالک میں سورج گرہن دیکھا جا سکے ۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پرشروع ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں 11بجے کے بعد شروع ہوگا ، اس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں دوپہر 2 بجکر 4 منٹ پر چاند کا سایہ سورج کے کنارے پر نمودار ہو گا جبکہ 3 بجکر 20 منٹ پر سورج کا 87 فی صد حصہ چاند کے پیچھے ہوگا۔

ڈی سی میٹرو علاقے میں سورج گرہن سہ پہر 4:33 سے ٹھیک پہلے ختم ہو جائے گا۔ اس دوران چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصوں پر تاریکی چھا جائے گی۔ سورج گرہن کہیں جزوی تو کہیں مکمل ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *