99 سالہ بھارتی خاتون کو امریکی شہریت مل گئی

99 سالہ بھارتی خاتون کو امریکی شہریت مل گئی

امریکا نے بھارت کی 99 سالہ دائی بائی نامی خاتون کو امریکی شہریت دیدی ۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس)نے اعلان کرتے ہوئے خاتون کو ایک زندہ دل شخصیت قرار دیتے ہوئے امریکی شہریت دے دی ہے۔امریکی امیگریشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ یہ اس زندہ دل 99 سالہ خاتون کے لیے سچ لگتا ہے جو ہمارے اورلینڈو کے دفتر میں امریکی شہری بن گئی ہیں۔

دائی بائی کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ وفاداری کا حلف اٹھانے کے لیے پرجوش تھیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی اور ہمارے ایک افسر کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ دائی بائی کو مبارک ہو ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *