ذخیر اندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ہزاروں میٹرک ٹن آٹا، گھی اور چینی برآمد

ذخیر اندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،  ہزاروں میٹرک ٹن آٹا، گھی اور چینی برآمد

حکومت اور عسکری قیادت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے،24سے 31مارچ تک کے اعدادو شمار کے مطابق ہزاروں میٹرک ٹن چینی ،گھی ،کھاد اور آٹا برآمد کیا گیا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے 2 ہزار 420میٹرک ٹن آٹا، 26ہزار 762میٹرک ٹن کھاد، 53ہزار 954میٹرک ٹن گھی جبکہ 9 ہزار 340ٹن چینی برآمد کی گئی ہے ۔دوسری جانب گزشتہ روزقصور میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران  گودام سیل کیے گئے، چھاپے کے دوران دالیں، گڑ، چاول برآمدکیے گئے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عبدالقادر جیلانی اور حاجی شوکت علی روڈ پر واقعہ دو گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر کیا گیا جس میں چاول 50 کلو گرام والے 4 ہزار توڑے ‘ دال چنا کے 150 توڑے ‘ کالا چنے کے 100 توڑے، سفید چنے کے 100 توڑے ‘ دال مونگ کے 50 توڑے ‘ گڑ کے 90 توڑے برآمد کر کے گوادموں کو سیل کر دیا گیا ۔

علاوہ ازیں جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان میں اسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ کے خلاف آپریشن متعدد گودام کو سیل کر دیا گیا۔تحصیل کے مختلف حصوں میں چینی کے ناجائز سٹاک پائے جانے پر متعددگودام سیل کر کے بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وفاقی نگراں حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *