سعودی عرب میں شوال کاچاند دیکھنے کیلئےاجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
شوال کا چاند، سعودی عرب کی شہریوں سے اپیل:
اس حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کر دی ہے کہ وہ پیر 8اپریل کو چاند دیکھ کر شہادتیں متعلقہ اتھارٹی کو بھیجیں ۔متحد ہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے اور اس معاملے میں ذمہ داری کا مطاہرہ کرنے کا کہا گیاہے ۔
سعودی سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں کہا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔عبداللہ الخضیری نے کہا کہ فلکی حساب سے مذکورہ دن چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے ، پیر8 اپریل کو سورج گرہن ہے جس کے باعث مشرق وسطی میں اسے نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے۔جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طورپر نظر آئے گا۔
پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش :
پاکستان میں شوال کے کا چاند 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر پیدائش ہو گی جبکہ 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی :
ملک بھر میں شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا۔ محکمہ موسمیات کابھی کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر مقامات پر 9 اپریل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
ماہرین کی پیش گوئی :
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال 29روزے ہوں گےاور قوی امکان ہے کہ عید سعودی عرب کیساتھ ہی منائی جائیگی۔ ماہر فلکیات نے بتایا ہے کہ عید بدھ 10اپریل کو ہوگی۔شوال کے چاند کی پیدائش 8اپریل کی شب 11بج کر 40منٹ پر ہوجائیگی اور سعودی عرب میں 8اپریل کو29واں روزہ ہوگا۔چونکہ چاند پیدا ہوتے ہی نظر نہیں آتا لہٰذا 9اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20گھنٹے ہوگی۔مطلع صاف ہواتو چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔پاکستان میں 29اور سعودی عرب میں 30روزے رکھے جائیں گے اور رواں سال پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں عید ایکساتھ ہی منائی جائیگی۔
سائنسی بنیاد پر رمضان کے چاند کی پیدائش:
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہو سکتی ہے۔