نادرا نے شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی وین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نادرا کی موبائل وینز مختلف شہروں میں شہریوں کو رجسٹریشن اور دیگر خدمات فراہم کریں گی۔ یہ وین سروس جن شہروں میں دستیاب ہوگی۔ ان میں سکھر، شکارپور، شہید بےنظیر آباد، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، خیرپور، سانگھڑ، دادو، گھوٹکی، شہداد کوٹ اور کشمور شامل ہیں۔
نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز 27 جنوری سے 31 جنوری 2025 تک ان شہروں میں خدمات فراہم کریں گی۔ مذکورہ شہروں کے رہائشی نادرا کی وین سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنے رجسٹریشن کے امور فوری طور پر مکمل کروا سکیں گے۔
اس کے علاوہ نادرا کی آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور وٹس ایپ چینل کے ذریعے صارفین مزید معلومات اور اپ ڈیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔