سعودی ریال کی قیمت میں کمی ہوگئی

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ہوگئی

سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 15 پیسے سستا ہو کر 74.29 روپے پر آ گیا اور بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 7 پیسے سستا ہو کر 22.98 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس طرح آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *