صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا اہم مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا اہم مشترکہ اجلاس  کل طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، مشترکہ اجلاس کی وجہ سے سینیٹ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی

مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی،  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری حاصل کی جائے گی جبکہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *