آل راؤنڈر خوشدل شاہ کی سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی توقع ہے۔
نجی ٹی وی نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی بدولت ان کا نام زیر غور لایا گیا ہے، وہ بھی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
آل رائونڈر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے لیگ میں 73 ، 59، 46 اور 27 رنزناقابل شکست اننگز کھیلیں جبکہ 8 میچوں میں گیارہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ آل رائونڈر نے پاکستان کی جانب سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 199 رنز بنا رکھے ہیں اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔