چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے صائم ایوب کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پی سی بی کی آئندہ ماہ شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز کھیلنا ہے، اگر صائم ا یوب فٹ ہو جاتے ہیں تو سہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپیئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔