او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو دی گئی تفصیلات کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خا م تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔
کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خا م تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل تک بڑھایا گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے خط کے مطابق کنر آئل فیلد 6 سے خا م تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔