بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے رکن نامزد

بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے رکن نامزد

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی شخصیات کو اس اعلیٰ سطحی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ہائی پاور سیلیکشن بورڈ ملک کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی تقرری اور ترقی کے اہم فیصلے کرتا ہے۔ اس بورڈ میں وزیراعظم کے علاوہ سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خا ن کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کی تعیناتی کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد سیاسی شخصیات کی شمولیت سے بورڈ کے فیصلوں پر مزید اثر انداز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *