عمران خا ن کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

عمران خا ن کا حکومت سے  مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ جازی مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات میں مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 دنوں کے اندر جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ کیا تھا، مگر ابھی تک 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ کمیشن کا قیام نہیں کیا گیا، اس لیے مزید مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ مذاکرات جاری رہیں اور معاملات آگے بڑھیں، مگر سیاسی اختلافات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ برف نہیں پگھل رہی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف عمرایوب نے بھی کہا تھا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کرتی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *