ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا۔
پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا۔