پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار ملک کونسا ہے؟ فہرست جاری

پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار ملک کونسا ہے؟ فہرست جاری

اسلام آباد: پاکستان کے آم جو دنیا بھر میں برآمدات کے میدان میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، وفاقی وزیر تجارت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران برطانوی شہریوں نے پاکستانی آم خریدنے پر تقریباً 17.97 ملین ڈالر خرچ کیےجو پاکستانی کرنسی میں تقریباً چار ارب 98 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ یہ اعدادوشمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ برطانیہ آم کے خریدار ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے اور پاکستانی زرعی برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ آم کو ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ پاکستان کی زراعت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں آم کی برآمدات نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق  پاکستانی آموں کی عالمی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پریورپی منڈیوں میں جہاں برطانیہ نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سب سے زیادہ خریداری کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی آم کئی اہم بین الاقوامی منڈیوں میں بھی برآمد کیے جاتے ہیں جن میں دبئی، سعودی عرب، عمان، برطانیہ، کویت، بحرین، فرانس، اور جرمنی شامل ہیں۔ ان ممالک کا آموں کی مجموعی برآمدات میں حصہ بالترتیب 41 فیصد، 16 فیصد، 11 فیصد، 10 فیصد، 3 فیصد، 2 فیصد، 1 فیصد اور 0.90 فیصد ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف برآمد کنندگان کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی مثبت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *