ایف بی آر فیلڈ افسران کے لیے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ایف بی آر فیلڈ افسران کے لیے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے آپریشنل معیار کو بہتر بنانے کے لیے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کے جاری ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، جس کا مقصد فیلڈ افسران کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کی ہے، جس کی مجموعی لاگت 6 ارب روپے سے زائد ہو گی۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ (LOI) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی خریداری دو مراحل میں کی جائے گی اور ایف بی آر مکمل رقم کی ادائیگی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہورہی، علیمہ خان

پہلے مرحلے میں 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، جو کہ 500 گاڑیوں کی مکمل قیمت تصور کی جائے گی۔ باقی رقم گاڑیوں کی ترسیل کے بعد ادا کی جائے گی۔ گاڑیوں کی پہلی کھیپ جنوری سے مئی تک فراہم کی جائے گی۔ جنوری میں 75 گاڑیاں، فروری میں 200، مارچ میں 225 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مئی میں 260 گاڑیاں دی جائیں گی۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق، گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں خاص طور پر فیلڈ افسران کے لیے خریدی جا رہی ہیں تاکہ ان کی کارکردگی اور موبیلیٹی میں بہتری لائی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *