جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتیں کم نہ ہونے پر سترہ جنوری کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ معاشی حالات بد سے بدترین ہوتے چلے جا رہے ہیں، اڑان پاکستان اور اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری وزیر اعظم تو دے رہے ہیں لیکن پیٹرول و کھانے پینے کی اشیاء کیوں کم نہ ہوئیں، چاروں صوبوں میں نئی نئی گاڑیاں تو آ رہی ہیں شاہ خرچیاں بڑھتی چلی جا رہی ہیں ، 30فیصد ایڈمنسٹریشن کا خرچہ بڑھاہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ جماعت اسلامی نے اٹھایا ہے دھرنوں و احتجاج سے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا، آئی پی پیز بند ہونے سے ایک ہزار ارب روپے کا قومی خزانے میں پڑ رہا تو بجلی کے بل کم کیوں نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں ، 47ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں،23 لاکھ فلسطینوں کے کیمپوں پر بمباری کررہا ہے اسرائیل نسل کشی کررہا ہے اس کی پشت پناہی امریکہ کررہا ہے، امریکہ دہشتٗگردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے اس کی تاریخ ہی دہشت گردی پر ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کے بجائے مدد دے رہا ہے اور ٹرمپ دھمکی دے رہا ہے اگر یرغمالی رہا نہ ہوئے تو پورا خطہ تباہ کردے گا،ابھی ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں نہیں آیا تو وہ چیمپئن بن کر دنیا میں قتل و غارت کرکے استحصال قوموں کا کررہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت میں سپورٹ پروگرام دیا جائے،سترہ ہزار سکولوں کو پنجاب حکومت نے سر سے اتارنے کی کوشش کی وہ افسوسناک ہے،حکومت گنے و گندم کی قیمت مقرر کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *