اسلام آباد: سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی زیرصدارت کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
دوسری جانب شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گنڈاپور کی عدم پیشی کے باوجود عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔