وفاقی حکومت کا 2025-26 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 2025-26 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 2025-26 کیلئے گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں کے نام خط لکھ دیا ہے اور رواں سال گندم کی نئی فصل کے لیئے امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط جاری کیا گیا اورخط میں کہا گیا ہے کہ 26-2025 کی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی۔

اس کے علاوہ وفاق نے چاروں صوبوں سے آبادی کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔ خط کے مطابق پاکستان ایگریکلچر اسٹوریجز اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی تجاویز بھی مانگ لی گئیں جبکہ قومی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پاسکو آبادی کے مطابق 12لاکھ میٹرک ٹن گندم ریزرو کرتا ہے جسےمالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے، فیصلہ گندم ذخائر کی تقسیم اور مالی بے ضابطگیاں ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *