بابراعظم نے دوبارہ کپتانی سنبھال کر شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ لےلیا

بابراعظم نے دوبارہ کپتانی سنبھال کر شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ لےلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہےکہ بابراعظم نے دوبارہ کپتانی سنبھال کر شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ لےلیا ہے۔

راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریز ہارنے پر شاداب خان نے بیا دیا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر ٹیم مکمل نہیں ہو سکتی ۔ میرا خیال تھا کہ بابر اعظم کو ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ایسا ہی بیان دے گا تاہم ایسا نہیں ہوا، اگر فاسٹ بولر نے اس وقت یہ قدم اٹھایا ہوتا تو آج ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اس سے قطع نظر کہ دونوں میں کتنی دوستی ہے بابراعظم نے بدلہ چکا دیا،اب شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اچھا سلوک ہوا نہ ہی اس وقت بابراعظم کے ساتھ ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہا ہوں، اگر انھوں نے ٹی 20ورلڈکپ نہ جیتا تو گھٹنوں کے بل آجائیں گے، بھارت کیخلاف میچ جیتنا بھی اہم ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا ، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے شام مسعود کو کپتان بنایا گیا تاہم وہ اپنی کپتان کے دوران کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ، پاکستان کو دورئہ آسٹریلیا کے تینوں میچز میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے زیر قیادت بھی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میں 1-4 سے ناکامی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *