سعودی عرب میں خراب موسمی صورتحال کی پیش گوئی، الرٹ جاری

سعودی عرب میں خراب موسمی صورتحال کی پیش گوئی، الرٹ جاری

 سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے جنوب سے شمال تک بارش کی پیشگوئی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز میں موسمیاتی پیشگوئی کے ڈائریکٹر جنرل حمزہ کومی نے کہا کہ مملکت کے جنوب سے شمال تک بارش کا امکان ہے۔بارش کے اس سلسلے میں سراوت کے پہاڑ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے جنوبی حصے شامل ہیں اور مشرق کی طرف سے حائل اور قصیم کے علاقوں اور ریاض کے علاقے کے مغربی حصے بارش کی زد میں رہیں گے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے شدید گرج چمک اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ان ریجنز میں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم، الباحہ، حائل اور عسیر شامل ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا۔ محکمہ نے انتباہی ایس ایم ایس میں کہا کہ لوگ ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور موسمی صورتحال کے حوالے باخبر رہنے کے لئے سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبروں پر انحصار کیا جائے۔

خیال رہے کہ یکم اپریل کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی تھی۔ جبکہ برسات کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے طواف کعبہ بھی کیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ جبکہ جازان میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں تھیں اور تیز ژالہ باری کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئےتھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *