عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : نیا سال سب کیلئے بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئیگی: شیخ رشید

 انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پرسماعت کی، عدالت نے دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی ، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *