وقت آنے ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، وزیراعظم

وقت آنے ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، وزیراعظم

کراچی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران کہا کہ وہ معاشی بہتری کے لیے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ان کا عزم ہے کہ جب وقت آئے گا، پاکستان ہمیشہ کے لیے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے ملک میں استحکام آیا ہے اور اس کی بہترین کارکردگی پر سب کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے اور اب گروتھ کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے معاشی ترقی کے لیے ایک ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے ماہرین کو مل کر تجاویز دینے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے سب کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو آگے لے جایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وقت آنے پر آئی ایم ایف کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ سے ان کی کمٹمنٹ کو پورا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے شرح سود کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ 13 فیصد کی موجودہ شرح میں مزید کمی کی گنجائش ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ یہ شرح 6 فیصد تک آ جائے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی خام مال کی ایکسپورٹ اور اس پر چیک اینڈ بیلنس کی کمی پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان سیمی فینیشرڈ گڈز کی ایکسپورٹ کو ترجیح دے گا۔ انھوں نے مغربی ممالک سے آنے والی ٹیموں کا ذکر کیا جو پاکستان کے دفون خزانے کو دریافت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *