ملک میں ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ملک میں ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ملک میں ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

 ادارہ شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ  کی اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ  کی  بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ  کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی اتنی ہی تھی۔

قطر ائیر ویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ  کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1420، لاہور 1450، فیصل آباد 1430، سرگودھا میں 1397 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں سیمنٹ  کی بوری کی قیمت 1430 روپے، بہاولپورمیں 1460، پشاور میں 1423 اور بنوں میں قیمت 1370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

، کراچی میں سیمنٹ   کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد 1340 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1430 اور خضدار میں 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *