کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت فی تولہ، 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گراسونےم کی قیمت 857 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے تک پہنچ گئی ہے۔